ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پروفیسر آصف حسن کو کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا نے فیلوشپ میڈل اور سرٹیفیکٹ سے نوازا

پروفیسر آصف حسن کو کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا نے فیلوشپ میڈل اور سرٹیفیکٹ سے نوازا

Wed, 28 Nov 2018 00:57:55    S.O. News Service

نئی دہلی:27/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے سنٹر آف کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر آصف حسن کو ہندوستان میں کارڈیالوجی کی اعلیٰ ترین قومی تنظیم کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا (سی ایس آئی)نے فیلوشپ میڈل اورسرٹیفیکٹ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ پروفیسر آصف حسن کو گزشتہ دس برسوں کی ان کی شاندار علمی و اشاعتی خدمات کے لیے دیاگیا ۔ یہ ایوارڈ انھیں بھابھا ایٹمی توانائی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر انل کاکودکر، سی ایس آئی کے سابق صدر اور نامور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ایم ایس ہائرمتھ، سی ایس آئی کے صدر ڈاکٹر شرت چندرا اور آرگنائزنگ سکریٹری سومترا کمار جیسے معززین کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔ پروفیسر آصف حسن نے امراض قلب کے علاج و تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ جواہر لعل نہر ومیڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے سنٹر آف کارڈیالوجی کو ایمس نئی دہلی اور پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ کی طرز پر فروغ دینے کی سمت کام کررہے ہیں۔ ان کی کوششوں سے جے این ایم سی میں کیتھ لیب کا قیام ہوا۔ وہ کیتھ لیب کے متعدد ورکشاپ منعقد کرچکے ہیں اور جے این ایم سی میں ڈی ایم کارڈیالوجی کورس بھی شروع کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ملک و بیرون ملک کے باوقار جرائد میں ان کے 92سے زائد تحقیقی مقالے شائع ہوچکے ہیں۔ ایم ڈی طلبہ کے 34تحقیقی مقالوں کے وہ گائیڈ رہے ہیں۔ میڈیسن اور کارڈیالوجی میں انھیں کئی باوقار اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔ پروفیسر آصف حسن نے جے این ایم سی سے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی میڈیسن اور پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ سے ڈیم ایم، کارڈیالوجی کیا ہے۔ 


Share: